وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا بلدیہ ٹاون کراچی دھماکے کا نوٹس، تحقیقات کا حکم

اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بلدیہ ٹاون کراچی میں دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بلدیہ ٹاون کراچی میں دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے جبکہ واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہارکیاہے ۔لواحقین کے ساتھ بھی اظہار ہمدری کیا۔ وزیر داخلہ نے حکم دیا کہ ٹرک واقعے کی تمام پہلوئوں سے تحقیقات ہونی چاہئیں ۔وفاقی ادارے سندھ حکومت کو مکمل تعاون فراہم کرینگے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close