پیپلزپارٹی کیلئے بڑا دھچکا، سینئر ترین سیاسی شخصیت ن لیگ میں شامل ہوگئی

لاہور(پی این آئی) پیپلزپارٹی بلوچستان کے سابق صدر فتح محمد حسنی نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے، فتح محمد حسنی نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان پارٹی صدر شہبازشریف سے ملاقات میں کیا، شہبازشریف نے فتح محمد حسنی کی پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہبازشریف سے پیپلزپارٹی بلوچستان کے سابق صدر فتح محمد حسنی نے ملاقات کی، ملاقات میں بلوچستان کی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر فتح محمد حسنی نے مسلم لیگ ن کی قیادت پر اظہار اعتماد کرتے ہوئے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف نے فتح محمد حسنی کی پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کیا ہے۔پیپلزپارٹی بلوچستان کے سابق صدر فتح محمد حسنی نے کہا کہ پاکستان نے مسلم لیگ ن کی حکومتوں کے ادوار میں ہمیشہ ترقی کی،اب ابھی مسلم لیگ ن کی قیادت ہی ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ واضح رہے بلوچستان میں مسلم لیگ ن کے سابق وزیراعلیٰ ثناء اللہ زہری اور عبدالقادر بلوچ پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے ہیں، جس سے بلوچستان میں مسلم لیگ ن میں کافی زیادہ خلاء پیدا ہوگیا تھا، اس خلاء کو فتح محمد حسنی نے پُر کردیا ہے۔فتح محمد حسنی سینئر سیاستدان ہیں اور پیپلزپارٹی کی پالیسیوں پر تحفظات رکھتے تھے، جس کی وجہ سے انہوں نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔دوسری جانب نیوزایجنسی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن بلو چستان کے سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثنااللہ زہری اورجنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ کی پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی، بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی سردار اختر مینگل اور نواب ثنااللہ زہری کے درمیان اختلافات کی وجہ سے صوبے سے ن لیگ کا صفایا ہوا، پی ڈی ایم کا حصہ ہونے کی وجہ سے 25 اکتوبر کو کوئٹہ کے جلسے میں ن لیگ نے سردار اختر مینگل کو اسٹیج پر مدعو کیا جس پر ن لیگ کی صوبائی قیادت ناراض ہو گئی ن لیگ کے صوبائی صدر نے جلسے میں اپنی 25 اکتوبر کو پی ڈی ایم کے جلسے میں اپنی شمولیت کو سردار اختر مینگل کی عدم شرکت سے مشروط کیا تھامریم نواز نے ن لیگ کی مقامی قیادت کے سردار اختر مینگل کے حوالے سے تحفظات کو نظرانداز کردیا جس سے ن لیگ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی سرداراختر مینگل کی پی ڈی ایم کوئٹہ جلسے میں شرکت کے بعد عبدالقادر بلوچ اور نواب ثنااللہ زہری کی ناراضی کو مریم نواز نے سنی ان سنی کردیا۔

close