جعلی راجکماری پے درپے شکست سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے، فردوس عاشق اعوان

لاہور( آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جعلی راجکماری پے درپے شکست سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے،جعلی راجکماری ظل سبحانی کے حوالے سے جو جھوٹ بولتی رہی اب یہ جھوٹ پراپیگنڈا اور واویلا جعلی راجکماری کا منہ چڑا رہا ہے،جھوٹ مکاری اور کرپشن کی غضبناک داستان رقم کرنے پر بھگوڑے خاندان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرنا چاہیے۔ اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ظل سبحانی کا ذاتی عناداوربغض پر مبنی بیانیہ اپنی موت آپ مرچکا۔نسل درنسل اقتدار پرقابض رہنے والامافیاقصہ پارینہ بن چکا۔سندھ میں نااہل حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ اورڈلیوری میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔پیپلزپارٹی کے اقتدار کا سورج غروب ہورہا ہے۔کپتان کا بیانیہ ملک بھر میں چھاگیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close