سیکیورٹی صورتحال میں بہتری، امریکہ کا پاکستان کیلئے سفری پابندیوں میں نرمی کا اعلان

اسلام آباد/واشنگٹن (آئی این پی)امریکا نے پاکستان کی سیکیورٹی صورتحال کو بہتر قرار دیتے ہوئے سفری پابندیوں میں نرمی کا اعلان کردیا۔پاکستان میں خراب سیکیورٹی صورتحال کی وجہ سے امریکا نے اپنے شہریوں پر پاکستان کا سفر کرنے پر پابندی عائد کررکھی تھی۔امریکا نے پاکستان کو لیول فور کے ممالک میں شامل کیا ہوا تھا تاہم سفری پابندیوں میں نرمی کے بعد امریکا نے پاکستان کو لیول فور سے نکال کر لیول 3میں شامل کرلیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جو ملک امریکا کے لیول فور میں شامل ہوتا ہے، امریکی شہریوں کو اس ملک کے سفر سے گریز کرنے کی ہدایات کی جاتی ہیں۔پاکستان کو لیول تھری میں شامل کرنے کے باوجود امریکا کے حکومتی اور سفارتی اہلکاروں کو سفری پابندیوں پر عمل کرنا ہوگا۔امریکی فیصلے کو خوش آیند قرار دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا کا اقدام پاکستان میں امن و استحکام کی بہتر صورتحال کا اعتراف ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں