شرم ہوتی ہے حیا ہوتی ہے، فواد چودھری کا ترجمان ن لیگ کو جواب

اسلام آ باد (آئی این پی ) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چودھری نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شرم ہوتی ہے، حیا ہوتی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم اورنگزیب نے فواد چودھری کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا ا کہ وہ اور دیگر حکومتی کرائے کے ترجمان سن لیں کہ قائد محمد نوازشریف قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے برطانیہ میں ہی قیام کریں گے، جب تک ان کا علاج نہیں ہوجاتا اور ڈاکٹر انہیں اجازت نہیں دیتے، نوازشریف برطانیہ میں ہی رہیں گے مریم اورنگزیب کی ٹوئٹ پر رد عمل دیتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ شرم ہوتی ہے حیا ہوتی ہے، ن لیگ کے وہ لوگ جن کی جڑیں پاکستان میں ہیں اس صورتحال پر کیا کہیں گے؟ ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close