حکومت نے پاکستانیوں پر بجلیاں گرانے کی تیاریاں کر لیں، بجلی انتہائی مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد(پی این آئی) حکومت نے بجلی کے گھریلو ،کمرشل ،صنعتی اور زرعی سمیت تمام صارفین کے لیے سبسڈی ختم کرنے کی تیاریاں کرلیں ہیں۔حکومت نے بجلی کے گھریلو ،کمرشل ،صنعتی اور زرعی سمیت تمام صارفین کے لیے سبسڈی ختم کرنے کی تیاریاں کرلیں ہیں۔ بجلی پر سبسڈی ختم کرنے اور اس کے ٹیرف میں تبدیلی کی سفارشات نیپرا کو بجھوا دی گئی ہیں، وفاقی حکومت کی گائیڈ لائنز پر نیپرا 9 اگست کو سماعت کرے گی۔نیپرا کو بجھوائی گئی سفارشات کے مطابق بجلی کے لائف لائن صارفین 300 یونٹ کے بجائے 200یونٹ تک محدود ہوجائیں گے، گھریلو صارفین کے لیے ماہانہ 200 یونٹ تک کے استعمال پر بھی سبسڈی میں بتدریج کمی کی جائے گی۔سفارشات کے مطابق 200 یونٹ سے زیادہ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے الگ سلیب بنائے جائیں گے۔ 200 یونٹ سے زائد استعمال کرنے والے صارفین کے لئے فلیٹ ریٹس متعارف کروائے جائیں گے، ماہانہ 301 سے 400، 501 سے 600 اور 601 سے 700 یونٹ کے لئے الگ الگ سلیب بنیں گے، اوور بلنگ کی صورت میں سلیب پر دیا جانے والا فائدہ بھی ختم کیا جارہا ہے۔گھریلو صارفین کے علاوہ صنعتی ،کمرشل اور زرعی صارفین کے سلیب پر بھی سبسڈی ختم کی جارہی ہے، زرعی شعبے پر سبسڈی بھی بتدریج ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ، جس کے بعد زرعی شعبے کے لئے بھی 2 نئے سلیب متعارف کروائے جائیں گے، اس کے علاوہ حکومت نے فاٹا اور آزاد کشمیر کو دی جانے والی سبسڈی بھی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close