پی ٹی آئی حکومت کیلئے بڑا دھچکا، اہم ترین وزیر اچانک مستعفی ہو گیا

پشاور(پی این آئی ) وزیربلدیات خیبرپختونخوا اکبر ایوب خان نے اپنی وزار ت سے استعفیٰ دے دیا۔ مشیر اطلاعات کامران بنگش کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ محمود خان نے اکبرایوب کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔ عہدے سے مستعفی ہونے والے وزیر اکبر ایوب کا کہنا ہے کہ صحت اور حلقہ انتخاب کی مصروفیات کے باعث ذمہ داریاں مزیدجاری نہیں رکھ سکتا، وزارت کے لیے اعتماد پر وزیراعلیٰ محمود خان کا شکرگزار ہوں ۔ دوسری جانب کامران بنگش نے بتایا کہ استعفے کی منظوری کے ساتھ اکبرایوب خان کو ڈی نوٹیفائی کر دیا گیاہے۔ وزیربلدیات خیبرپختونخوا اکبر ایوب خان نے اپنی وزار ت سے استعفیٰ دے دیا۔ مشیر اطلاعات کامران بنگش کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ محمود خان نے اکبرایوب کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close