تحریک انصاف کا حیران کن سرپرائز، سابق خاتون رکن اسمبلی پی ٹی آئی میں شامل ہو گئیں

گوجرانوالہ (پی این آئی) پارلیمانی لیڈر سینیٹر اعجازاحمدچوہدری سے پارٹی سیکرٹریٹ میں گوجرانوالہ سے ق لیگ کی سابقہ ایم پی اے مسز نیئر مرتضیٰ لون نے ملاقات کی اوراس موقع پر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان اور وزیراعظم عمران خان اور پارٹی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا، اس موقع پر اعجازاحمدچوہدری کا کہنا تھا کہ مسز نیئر مرتضیٰ لون کو پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے پر خیر مقدم کرتے ہیں، وزیراعظم عمران خان ہی ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ماضی کی کرپٹ حکومتوں نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے، پی ٹی آئی حکومت عوامی مسائل کے حل کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے، کرپٹ اپوزیشن کی منفی سیاست بُری طرح پٹ چکی ہے ،پاکستان کے باشعور عوام تحریک انصاف کے ساتھ ہیں، کرپٹ اور بددیانت ٹولے کو ہر محاذ پر ناکامی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔بعدازاں سینیٹر اعجازاحمدچوہدری نے عبدالقیوم نیازی کو آزادکشمیر کا وزیراعظم منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ، پی ٹی آئی آزاد کشمیر کی حکومت حقیقی معنوں میں کشمیر عوام کی خدمت کرے گی اور کشمیر ی عوام کا دنیا کے تمام فورم پر مقدمہ بھی لڑے گی، پی ٹی آئی کی حکومت اور وزیراعظم عمران خان کا دوٹوک موقف پوری دنیا کے سامنے واضح ہے کہ جب تک بھارت 5 اگست کے غیر قانونی اقدامات واپس نہیں لیتا ، تب تک بھارت سے تجارت ہوسکتی ہے اور نہ ہی مذاکرات، پی ٹی آئی کی حکومت مظلوم کشمیریوں کی اخلاقی ، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گی، وزیراعظم عمران خان نریندر مودی کی جارحیت اور بربریت کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کرتے رہیںگے، 22 کروڑپاکستانی کشمیری بہن بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں