پیپلز پارٹی نے عمران حکومت کے خلاف تحریک شروع کرنے کا اشارہ دے دیا

کراچی (پی این آئی) پیپلز پارٹی نے عمران خان کی حکومت کے خلاف تحریک شروع کرنے کا اشارہ دے دیا ہے۔ سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ ایک لاکھ عمران خان بھی آجائیں سندھ فتح نہیں کرسکتے، پیپلز پارٹی جلد حکومت مخالف تحریک شروع کرسکتی ہے۔سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وفاق لاک ڈاؤن کے معاملے پر محض سیاست کررہا ہے، پی ڈی ایم حکومت کے لیے کوئی خطرہ نہیں۔سعید غنی نے یہ بھی کہا کہ سندھ میں پی ٹی آئی کےدو ایم پی ایز پیپلز پارٹی کےساتھ رابطے میں ہیں، پی ٹی آئی کے دونوں ممبر صوبائی اسمبلی اپوزیشن کو چھوڑ چکے ہیں۔انہوںنے کہا کہ کراچی کے پی ٹی آئی کے ممبران قومی وصوبائی اسمبلی پی پی میں شامل ہونے کے لیے تیار ہیں، جی ڈی اے کے سندھ کےممبرز بھی پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کو تیار ہیں۔انہوں نے یہ کہا کہ سازش کے ذریعے پیپلزپارٹی اور اے این پی کو پی ڈی ایم سے دور کیا گیاہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں