ورلڈ بینک نے پاکستان پر ڈالروں کی بارش کر نے کا اعلان کر دیا

نیو یارک(پی این آئی)عالمی بینک نے پاکستان کے لیے دس کروڑ ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے، یہ رقم صوبہ سندھ میں ابتدائی تعلیم اور شرح خواندگی بہتر بنانے کے منصوبوں پر خرچ ہوگی۔اعلامیے کے مطابق صوبائی حکومت یہ رقم پسماندہ اور دور دراز علاقوں میں بنیادی تعلیم کی فراہمی پر خرچ کرے گی۔ ورلڈ بینک کی مدد سے اس منصوبے میں طلبا کی سیکھنے اور پڑھنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ فنڈز کی مدد سے طلبا کو ہنر مند بنایا جائے گا۔اس منصوبے سے تعلیمی اداروں کی کمی دور کرنے اور ان کے انتظامات بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ اس مقصد کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال بھی کیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ بچوں کو اسکولز میں داخل کرایا جائے اور وہ اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔ان فنڈز کا استعمال تعلیمی اداروں کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے اور طلبا بالخصوص لڑکیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے میں کیا جائے گا۔تعلیمی اداروں میں بجلی اور صاف پانی کی فراہمی سمیت نکاس آب کا مناسب انتظام بھی اس منصوبے کا حصہ ہے۔ ورلڈ بینک کی مدد سے طلبا کی حاضری کو مانیٹر کرنے کا جدید نظام بھی لگایا جائے گا۔اس منصوبے سے صوبہ سندھ کے 12 اضلاع میں گریڈ 1-8 کے طلبا 10لاکھ25 ہزار سے زائد طلبا مستفید ہوں گے۔3،500 اساتذہ ، 1،300 مضامین کوآرڈینیٹرز اور 600 ہیڈ ماسٹرز کی تربیت کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close