اسکولوں میں قرآن کی تعلیم لازمی قرار دے دی گئی، نوٹیفکیشن جاری

لاہور (پی این آئی) پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے اسکولوں میں قرآنِ کریم کی تعلیم لازمی قرار دے دی ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کلاس 6 سے انٹر میڈیٹ تک قرآن پاک ترجمے کے ساتھ پڑھایا جائے گا۔پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کیئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے تمام اسکولوں میں قرآن پاک بطور مضمون پہلی تا بارہویں جماعت تک لازم قرار دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پہلی سے پانچویں جماعت تک ناظرہ کی تعلیم دی جائے گی۔۔۔۔

بزدار ان ایکشن، دو بڑے افسر فارغ کر دیئے

ملتان (پی این آئی) ملتان میںوزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے فرائض سے غفلت برتنے پروزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے 2 افسروں کو عہدوں سے ہٹا دیا۔ ملتان کےدورے کے دوران وزیر اعلیٰ نے ملتان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل آغا محمد علی عباس کوعہدے سے ہٹا دیا جس کے بعد کمشنر ملتان جاوید اختر محمود کو ملتان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈی جی کا اضافی چارج دے دیا گیا۔انہوں نے ایڈیشنل ایس پی کینٹ ڈویژن ملتان کامران عامر خان کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عوام کے مسائل میں غفلت پر کسی سے کوئی رعایت نہیں ہو گی، عوام کی خدمت کرنے والے افسران کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں