ایل اے 16کے چار پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ، دو پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں کون آگے ہے؟ بڑی خبر آگئی

مظفر آباد(پی این آئی)ایل اے 16 کے چار پولنگ سٹیشنز میں سے دو کے نتائج سامنے آگئے ہیں۔ جس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی برتری برقرار ہے۔تفصیلات کے مطابق پولنگ سٹیشن نمبر 134 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار نے 167 جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار نے 130،پولنگ سٹیشن ہنسلہ نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار نے 227 جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار نے 176 ووٹ حاصل کیے ہیں۔اب تک کے نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کی برتری 284 ووٹ ہے جبکہ دو پولنگ اسٹیشن کے نتائج آنا باقی ہیں۔واضح رہے کہ 25 جولائی کو آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوران ان پولنگ سٹیشنز پر ہنگامہ آرائی کے سبب پولنگ روک دی گئی تھی جس کی وجہ سے اس حلقے کے نتائج کا اعلان نہیں ہوا تھا، 25 جولائی کی پولنگ کے بعد غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار کو 199 ووٹوں کی برتری ہے جب کہ پیپلزپارٹی کے امیدوار سردار قمرالزمان 22307 لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ان چارپولنگ سٹیشنز پرووٹرز کی تعداد2 ہزار380 ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں