اسلام آباد (پی این آئی ) سعودی وزیرخارجہ فیصل شہزادہ فیصل بن فرحان السعود پاکستان پہنچ گئے، سعودی وزیرخارجہ کادورہ دوطرفہ تعاون کومزیدوسعت دینےمیں معاون ہوگا۔تفصیلات کے مطابق سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان ایکروزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ، اس موقع پر وزار ت خارجہ کے سینئر حکام نے سعودی وزیر خارجہ کا استقبال کیا جبکہ سعودی سفیرنواف سعید المالکی بھی استقبال میں موجود تھے۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق دورے کے دوران پرنس فیصل بن فرحان وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں کریں گے، ملاقاتوں میں خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچسی کے امور پر بات چیت ہو گی۔پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ سعودی وزیرخارجہ کادورہ دوطرفہ تعاون کومزیدوسعت دینےمیں معاون ہوگا ، دورے میں دونوں وزرائے خارجہ باہمی تعلقات کے تمام پہلووں، علاقائی اور عالمی معاملاءپر تبادلہ خیال کریں گے۔ترجمان نے کہا تھا کہ مئی میں وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے تناظر میں سعودی وزیر خارجہ کا دورہ اہمیت کا حامل ہے، دورہ دونوں ممالک کے قیادت کے ویژن کے مطابق باہمی تعاون کے فروغ کے جائزے کا بروقت موقع فراہم کرے گا۔یاد رہے مئی سعودی ولی عہد کی دعوت پر وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا ، اس موقع پر ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان نے وزیر اعظم عمران خان کاپرتپاک استقبال کیا، اس دوران تاریخی اوربرادرانہ تعلقات،دوطرفہ تعاون کےتمام پہلوؤں کاجائزہ لیا گیا ، باہمی دلچسپی کےعلاقائی اوربین الاقوامی امورپرتبادلہ خیال کیاگیا اور دوطرفہ تعلقات،سرکاری افسران اورنجی شعبےمیں رابطوں اورتعاون پراتفاق کیا گیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں