نئے انکشاف نے تہلکہ مچا دیا، نور مقدم نے قتل ہونے سے ایک دن پہلے گھر سے 7 لاکھ روپے کیوں منگوائے؟ رقم کس نے وصول کی؟

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں بہیمانہ ناداز میں قتل کر دی جانے والی لڑکی نور مقدم نے قتل ہونے سے ایک دن پہلے اپنے گھر سے سات لاکھ روپے منگوائے جبکہ اس کے گھر کے ڈرائیور نے تین لاکھ روپے اس کو پہنچائے۔نور مقدم قتل کیس میں نیا انکشاف سامنے آیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ قتل ہونے سے ایک دن پہلے نور مقدم نے ڈرائیور کے ذریعے سات لاکھ روپے ظاہر جعفر کے گھر منگوائے۔ڈرائیور نے تین لاکھ روپے ظاہر جعفر کے گھر پہنچائے۔ رقم ظاہر جعفر کے خانساماں نے وصول کی۔سامنے آنے والےنئے انکشاف سے نئے سوال اٹھ کھڑے ہوئے۔ کیا نور مقدم یرغمال تھی؟ کیا اس سے تاوان وصول کیا جارہا تھا؟ نئے زاویوں پر بھی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔ اب تک کی تفتیش کے مطابق نور مقدم نے آخری دن، صبح کے وقت والدہ کے نمبر پر تین منٹ بات بھی کی تھی۔پولیس اس معاملے کو انتہائی چابک دستی سے حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور ابھی ملزم ظاہر جعفر کا موبائل تلاش کیا جا رہا ہے جس سے کئی نئے انکشافات ہوں گے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں