طالبان کا افغان فوجی افسر کے گھر پر چھاپہ، پاکستان کا قومی شناختی کارڈ بر آمد کر لیا گیا

چمن(پی این آئی)طالبان نے افغانستان کے سرحدی ضلع سپین بولدک میں افغان کرنل ایوب کاکی کے گھر سے پاکستان کاقومی شناختی کارڈ برآمد کرلیا، برآمد شناختی کارڈ میں چمن کارہائشی پتہ درج ہے۔نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان کے سرحدی ضلع سپین بولدک میں افغان کرنل کے گھر سے برآمدشناختی کارڈ پر چمن کارہائشی پتہ درج ہے جو 2002میں جاری ہوا اور 2007میں اس کی میعادختم ہوگئی۔ خبررساں ایجنسی کے مطابق افغان فوجی نے پاکستان کا قومی شناختی کارڈ کیسے بنوایا ، سوال اٹھ گئے۔ البان نے افغانستان کے سرحدی ضلع سپین بولدک میں افغان کرنل ایوب کاکی کے گھر سے پاکستان کاقومی شناختی کارڈ برآمد کرلیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں