روسی فوج ایکشن میں، جدید ٹینک کہاں پہنچ گئے ؟ دنیا کی نظریں روس پر لگ گئیں

ماسکو(پی این آئی) روس نے جنگی مشقوں کے لیے اپنے ٹینک افغانستان کی سرحد پر پہنچا دیئے۔روسی وزارت دفاع کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آئندہ دنوں میں تاجکستان میں واقع روسی فوج کے اڈے پر افغانستان کے بارڈر کے نزدیک جنگی مشقیں ہونے جا رہی ہے، جن کے لیے ٹینک اس سرحدی علاقے میں پہنچائے گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق روسی فوج کے ساتھ ان جنگی مشقوں میں تاجکستان اور ازبکستان کی افواج بھی حصہ لیں گی۔ یہ مشقیں 5اگست سے شروع ہوں گی اور10اگست تک حرب میدون ٹریننگ گراؤنڈ میں جاری رہیں گی۔افغانستان کی صورتحال پر روس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ”امریکہ اپنے افغان مشن میں بری طرح ناکام ہوا ہے اور اس حال میں افغانستان سے نیٹو افواج کے انخلاءسے خطہ تیزی سے عدم استحکام کا شکار ہو رہا ہے۔“

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں