مظفرآباد (پی این آئی) پیپلز پارٹی آزاد کشمیر نے بلاول بھٹو زرداری کے بعد آصفہ بھٹو زرداری کو انتخابی مہم کے میدان میں اتار دیا ہے۔ کل پہلا جلسہ کریں گی۔ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری 17 جولائی 2021 بروز ہفتہ آزاد جموں کو کشمیر کے انتخابات کے سلسلے میں ضلع مظفرآباد میں کوہالہ پل سے کوٹلہ کے علاقے پٹہکہ تک ریلی کی قیادت کریں گی جبکہ ریلی کے اختتام پر پٹہکہ، مظفرآباد میں جلسے سے خطاب بھی کریں گی، اس سلسلے میں بی بی آصفہ بھٹو زرداری ایک بجے کوہالہ پل پہنچیں گی جہاں بی بی آصفہ بھٹو زرداری کوہالہ پل پر مختصر خطاب بھی کریں گی، بی بی آصفہ بھٹو زرداری ضلع مظفرآباد کے انتخابی حلقوں امبور کیمپ، چہلہ بانڈی پل، کہوڑی اور پٹھکہ سے ہوتی ہوئی پٹہکہ کے اسکول گراؤنڈ میں جلسے سے مختصر خطاب کے لئے پہنچیں گی، جلسے کا آغاز شام چار بجے سے ہوگا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں