کراچی(پی این آئی)عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ کم ہونے کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔مارکیٹ اطلاعات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 5 ڈالرز کمی سے 1820 ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کی گئی تاہم اس کے باوجود مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 350 روپے اضافے سے 1 لاکھ 9 ہزار700 اور 10 گرام سونے کی قیمت 300 روپے اضافہ سے 94 ہزار 50 روپے رہی۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 1460 روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔عالمی مارکیٹ میںعید سے قبل سونا سستا ہو گیا
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں