عثمان بزدار نے مشکل صورتحال سے نکلنے کا اعتراف کر لیا

لاہور (پی این آئی) پنجاب کے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی درست پالیسیوں سے پاکستان معاشی طور پر ٹیک آف کر چکا، مشکل صورت حال سے نکل آئے ہیں۔میڈیا بیان میںانہوں نے کہا کہ معیشت مضبوط ہورہی ہے،کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آئی ہے، سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے معیشت زوال پذیر رہی۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم اورانکی ٹیم نےمعیشت کودرست کرنے کیلئے ٹھوس اقداما ت کیے ہیں، عوامی خدمت کا شروع ہونے والا سفر رکے گا نہیں، چلتا رہے گا۔۔۔۔۔

وزیر اعظم عمران خان کا چینی وزیر اعظم سے ٹیلیفون پر رابطہ، کیا یقین دہانیاں کرا دی گئیں؟

اسلام آباد (پی این آئی) داسو ہائیڈروالیکٹرک پارجیکٹ کی سائیٹ پر پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے حوالے سےوزیرِ اعظم عمران خان اور چین کے وزیرِاعظم لی کی چیانگ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔گذشتہ شب ٹیلی فون پر رابطے کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان نے چینی ہم منصب سے داسو کے قریب پیش آنے والے افسوس ناک واقعے میں چینی شہریوں کی ہلاکت پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔اس موقع پر وزیرِاعظم عمران خان نے چینی وزیرِ اعظم لی کی چیانگ سے کہا کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے تمام کوششیں بروئے کار لائی جائیں گی۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں چینی شہریوں کی سلامتی حکومت کی اوّلین ترجیح ہے۔وزیرِ اعظم عمران خان کا مزید کہنا ہے کہ چین اور پاکستان آہنی دوستی کے بندھن میں بندھے ہیں۔وزیر اعظم کا یہ بھی کہنا ہے کہ دشمن قوتوں کو برادرانہ تعلقات کو نقصان پہنچانے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close