اسلام آباد (پی این آئی )وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہاہے کہ وفاقی کابینہ نے عیدالاضحی کے موقع پر تین چھٹیوں کی منظوری دی ہے ، 20 سے 22 جولائی تک چھٹیاں ہوں گی ، عید پر سعودی عرب سے 85 پاکستانی قیدیوں کو رہا کیا جارہاہے ، دیگر ممالک سے بھی پاکستانی قیدیوں کو واپس لانے کیلئے کوششیں جاری ہیں ۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہناتھا کہ فواد چوہدری کا کہناتھا کہ لوگ افواہوں پر کان نہ دھریں اور کورونا ویکسین لگوائیں ، پنجاب میں کوروناصورتحال کنٹرول میں ہے، کراچی اورخیبرپختونخوامیں کوروناکیسزبڑھے ہیں ، کروڑپاکستانیوں کوویکسین لگائی جاچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی تنخواہوں میں دو سال اضافہ نہیں ہوا تھا تاہم اب پاک فوج کیلئے 25 فیصد سپیشل الاؤنس کی منظوری دی گئی ہے ، وزیراعظم عمرا ن خان نے رینجرز اور ایف سی کو بھی سپیشل الاؤنس دینے کا کہاہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم ، سابق وزیراعلیٰ اور سابق ججوں سے اضافی سیکیورٹی واپس لی جارہی ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں