اسلام آباد(پی این آئی ) وفاقی حکومت کی جانب سے کورونا ویکسین نہ لگوانے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ سرکاری ملازمین کو کورونا ویکسین لگوانے کے حوالے سے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ 12 جولائی تک کم ازکم ایک ڈوزکاسرٹیفکیٹ ادارے میں جمع لازمی کرائیں۔ جوملازمین مقررہ تاریخ تک سرٹیفکیٹ جمع نہ کرواسکے ان کی تنخواہوں کی بندش ہوگی۔دوسری جانب سے راولپنڈی میں کورونا کی نئی ’قسم ڈیلٹاویرینٹ کے ‘20 کیس رپورٹ ہو ئے ہیں ، ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈیلٹا کے کیسز رپورٹ ہونا تشویشنا ک ہے، کورونا وائرس کی نئی قسم خطر ناک ثابت ہو سکتی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں