اسلام آباد (آئی این پی ) مویشی منڈیوں میں کورونا اور کانگووائرس سے بچا وکیلئے ایڈوائزری جاری کردی گئی، جس میں منڈی میں بغیر ماسک داخلے کی اجازت نہ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عید قربان کے موقع پر مویشی منڈیوں میں کورونا اور کانگووائرس سے بچا کیلئے ایڈوائزری جاری کردی ، جس میں کہا گیا ہے کہ مویشی منڈیاں شہرسے2 سے5 کلومیٹرکے فاصلے پر لگائی جائیں اور منڈیوں میں داخلی اور خارجی راستے علیحدہ ہوں۔ ایڈوائزری میں کہا ہے کہ ایک گاڑی میں صرف 2 لوگ آئیں، پارکنگ کاکشادہ انتظام کیاجائے تاہم سانس کی بیماریوں میں مبتلا افراد،بزرگ، بچیمنڈی نہ آئیں۔ جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ کسی شخص کو منڈی میں ماسک کے بغیر داخلے کی اجازت نہ دی جائے اور منڈی میں مویشی بھی فاصلے سے رکھے جائیں جبکہ منڈی میں ہاتھ ملانیاور گلے ملنے سے اجتناب کریں۔ منڈی میں ایک جگہ پر5سے زائدافراد کے اکٹھاہونے کی اجازت نہ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بیوپاری، اشیاکیاسٹال لگانیوالوں کی ویکسی نیشن یقینی بنائیں اور جانوروں کوہاتھ لگانے سے پہلے دستانے پہنے جائیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں