خواجہ آصف نے قومی خزانے کو نقصان نہیں پہنچایا، نیب کو لاہورہائیکورٹ میں پھر منہ کی کھانی پڑ گئی

لاہور (پی این آئی )ہائیکورٹ ن لیگی رہنما خواجہ آصف کی ضمانت پر رہائی کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس شہباز رضوی نے 18 صفحات کا تحریری فیصلہ جاری کیا ، فیصلے میں کہا گیاہے کہ تفتیشی رپورٹ کے مطابق خواجہ آصف کے خلاف تحقیقات جاری ہیں ، نیب پراسیکیوٹر کے مطابق خواجہ آصف کیخلاف ریفرنس چیئرمین نیب کو بھجوا دیاہے خواجہ آصف پر آمد ن سے زائد اثاثوں کے الزام میں مزید تفتیش کی ضرورت ہے ۔فیصلے کے مطابق خواجہ آصف اپنی بیرون ملک آمدنی ریٹرنز میں ڈکلیئر کر رکھی ہیں ،خواجہ آصف نے قومی خزانے کو نقصان نہیں پہنچایا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں