کہاں سی این جی کی قیمت 17روپے اور کہاں 30روپے بڑھائی جائیگی؟ تفصیلات آگئیں

کراچی(پی این آئی ) سندھ بھر میں سی این جی سٹیشنز دوہفتے بعد کھل گئے ہیں تاہم قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا ہے۔تفصیلا ت کے مطابق سندھ میں سی این جی نئی قیمت 140 روپے پر فروخت ہو رہی ہےجبکہ پمپس مالکان کا کہنا ہے کہ بجٹ میں ایل این جی پر لگے سیلز ٹیکس کے سبب قیمت بڑھانی پڑی ہے۔ذرائع کے مطابق سیلز ٹیکس کی شرح بڑھنے اور ایل این جی کی درآمدی قیمت میں اضافے کی وجہ سے جن صوبوں میں لیٹر کے لحاظ سے سی این جی فروخت ہوتی ہے وہاں 18 روپے فی لیٹر اور جہاں کلو گرام کے لحاظ سے سی این جی فروخت ہوتی ہے وہاں 30 روپے فی کلو اضافہ ہوگا۔گزشتہ روز اوگرا نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں اٹھارہ روپے چوراسی پیسے کا اضافہ کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں