نکیال، ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں کو کہتا ہوں کہ مخالفین پر گولیاں یا پتھر برسا کر ووٹ کو عزت نہیں دلوائی جاسکتی، بلاول بھٹو کا پرجوش خطاب

نکیال (پی این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کے صدر چودھری لطیف اکبر پر حملہ ووٹ کو عزت دینے کی باتیں کرنے والوں نے کروایا ہے، یہ حملہ قابل مذمت ہے، ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں کو کہتا ہوں کہ مخالفین پر گولیاں یاپتھر برسا کر ووٹ کو عزت نہیں دلوائی جاسکتی،ووٹ کو عزت دینے کی باتیں کرنے والوں نے کروایا ہے، یہ حملہ قابل مذمت ہے، ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں کو کہتا ہوں کہ مخالفین پر گولیاں یاپتھر برسا کر ووٹ کو عزت نہیں دلوائی جاسکتی، ووٹ کوعزت عوام کی خدمت سے ملتی ہے، پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں عوام کی طاقت سے اقتدار میں آئے گی۔

پیر کے روز آزاد کشمیر میں انتخابی مہم کے دوسرے مرحلے میں نکیال میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ آزاد کشمیر کے لوگوں نے ن لیگ کی ترقی اورعمران خان کی تبدیلی کو دیکھ لیاہے،عمران خان نے ایک کروڑنوکریوں کاوعدہ کر کے لوگوں کوبےروزگارکردیا، 50 لاکھ گھربنا نے کاوعدہ کیالیکن انکروچمنٹ کے نام پرغریبوں کے گھروں کوگرادیاگیا، ن لیگ نے آزاد کشمیر میں ووٹ کو جو عزت دی وہ بھی سب کے سامنے ہے،ووٹ کو عزت دینے کی باتیں کرنے والوں کو کہنا چاہتا ہوں کہ ہم لوگ نہ بندوق اٹھائیں گے اور نہ کسی پر پتھر برسائیں گے، ہم عوام کی طاقت سے مودی ، کٹھ پتلی وزیرا عظم عمران خان اور ووٹ کی عزت کا جھوٹا مطالبہ کرنے والوں کا مقابلہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مودی کواصل شکست تب ہوگی جب آزادکشمیرکے عوام خوشحال ہوں گے،آزادکشمیرکے عوام کومعاشی طورپرمضبوط بنائیں گے،پیپلزپارٹی عوام کےساتھ کھڑی رہے گی،عمران خان کی طرح تنہانہیں چھوڑیں گے،کشمیرپرسودے بازی ہرگزقبول نہیں کریں گے۔جب مودی نے حملہ کیاتوبزدل وزیرا عظم نے اسمبلی فلورپرکہاکہ میں کیاکروں،مودی نے کشمیرکی حیثیت تبدیل کی توبزدل نے ہائی وے کانام سری نگرہائی و ے رکھ دیا۔بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ 5جولائی قوم کیلئے سیاہ ترین دن ہے،آج ہی کے دن ذوالفقارعلی بھٹوکی حکومت کاخاتمہ کیاگیا، ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو آئین دیا،حکمران اب پیپلزپارٹی کے جیالوں سے خوفزدہ ہیں، جب تک ایک جیالا ہے ان کا ہر منصوبہ ناکام بنائیں گے۔راجہ پرویز اشرف نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو نے کہا کہ پورا کشمیر حاصل کریں گے، الیکشن کوئی جیتتا ہے اور کوئی ہارتا ہے، پاکستان پیپلزپارٹی کا کارکن شیروں کی طرح ہابر نکل آیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا وزیراعظم مودی کی جیت کے لیے دعا کرتا تھا، مودی کی جیت کی دعا کرنے والا کشمیر کا مقدمہ کیسے لڑ سکتا ہے، بلاول بھٹو کشمیر کی آواز بن سکتا ہے، مودی کو بلاول بھٹو جواب دے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں