نئے مالی سال کا پہلا دن، فی تولہ سونا کتنے کاہو گیا؟ خریداروں کیلئے بڑی خبر آگئی

کراچی (پی این آئی) نئے مالی سال کے پہلے ہی روز پاکستان میں فی تولہ سونا 500 روپے مہنگا ہوگیا۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج یکم جولائی کو فی تولہ سونا 500 روپے مہنگا ہوا ہے جس کے بعد اس کی قیمت ایک لاکھ آٹھ ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔ دس گرام سونے کی قدر 429 روپے اضافے سے 93ہزار 21 روپے ہوگئی ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 18 ڈالر مہنگا ہو کر 1776 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز سونا 600 روپے جب کہ منگل کے روز 900 روپے سستا ہوا تھا۔ یہاں یہ بھی واضح رہے کہ آج نئے مالی سال 2021-22 کا پہلا روز ہے۔ پاکستان میں نئے مالی سال کا آغاز یکم جولائی سے ہوتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں