نجی تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیاں ہوں گی یا نہیں؟ اعلان کر دیا گیا

لاہور(پی این آئی) نجی تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات سے متعلق فیصلہ سنا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں سے متعلق نیا فیصلہ جاری کیا گیا ہے۔سکول ایجوکیشن کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ موسم گرما کی چھٹیوں کا اطلاق صرف سرکاری تعلیمی اداروں پر ہو گا۔پنجاب بھر کے پرائیویٹ سکولز کو تعلیمی ادارے کھولنے کی اجازت ہو گی۔نجی تعلیمی ادارے اپنی مرضی سے سکولز بند کرنے یا کھلے رکھنے کا فیصلہ کریں گے۔سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ پنجاب کے تمام سرکاری سکول جن کی تعداد 48 ہزار ہے ان کو یکم جولائی کو بند کر دیا جائے گا اور دوبارہ 2 اگست کو تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوں گی۔اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے ہر والدین کا بھی دباؤ تھا کہ گرمی کی لہر میں اضافہ ہو گیا ہے لہذا چھٹیاں دی جائیں، پبلک سکولوں کو ایک ماہ کی چھٹیاں دی گئی ہیں۔پرائیویٹ سکولوں کی جانب سے یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ سکولوں کے اوقات کار صبح 6 بجے سے 10 بجے تک کر دئیے جائیں۔اس سکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ جو فیصلہ کیا گیا اس میں نجی سکولوں کو شامل نہیں کیا گیا۔سرکاری سکولوں میں چھٹیاں دے دی گئی ہیں جبکہ پرائیویٹ ادارے اپنی مرضی سے فیصلہ کر سکتے ہیں۔واضح رہے کہ گذشتہ روز پنجاب اور خیبرپختونخوا کا یکم جولائی سے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے صوبوں اور وفاقی آکائیوں کو تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اختیار دیئے جانے کے بعد صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخوا نے اس حوالے سے اہم اعلان کیا۔مراد راس نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پنجاب میں اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا آغاز یکم جولائی سے ہو گا اور یکم اگست تک اسکول بند رہیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close