lسلام آباد(این این آئی)اطالوی سفارتخانے کے ویزا لاکر روم سے1000 شینجن ویزہ اسٹکرز چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، سفیر نے وزارت خارجہ سے تحقیقات کے لیے مدد مانگ لی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے انتہائی سکیورتی والے علاقے ڈپلومیٹک انکلیو میں اطالوی سفارتخانے کے ویزہ لاکر روم سے 1000 شینجن ویزہ سٹکرز غائب ہوگئے ۔اطالوی سفیر نے وزارت خارجہ سے تحقیقات کے لیے مدد مانگتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت داخلہ ایف آئی اے کے ذریعے تحقیقات کرائے۔چوری کے حوالے سے وزارت خارجہ کو14جون کو خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا کہ چوری ہونے والے 750 شینجن ویزہ اسٹکرز کی سیریل نمبرز ITA041913251 تا ITA04191400 ہے جبکہ 250 ویزہ سٹکرز کا سیریل نمبر ITA041915751 تا ITA041916000 ہے۔خط میں کہا کہ متعلقہ سیریل نمبرزکے حامل پاسپورٹس پرسفرکرنیوالوں کوگرفتارکیاجائے۔وزرات داخلہ نے ایف آئی اے کو تحقیقات کے لئے خط لکھا جس کے بعد ایف آئی اے نے باضابطہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں