لاہور (پی این آئی) لاہور کی مرغی مارکیٹ کے مطابق مرغی فروشوں نے برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں آٹھ روپے فی کلو کمی کر دی ہے جس کے بعد مرغی کا گوشت 302 روپے سے کم ہو کر 294 روپے فی کلو ہو گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 195 روپے جبکہ پرچون ریٹ 203 روپے فی کلو جاری کیا گیا ہے۔ دوسری جانب شدید گرمی میں بھی ل انڈوں کا 152 روپے فی درجن سرکاری نرخ نامہ برقرار ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز مرغی کے گوشت کی قیمت میں چار روپے فی کلو کمی کی گئی تھی اور اب پھر گوشت کی قیمت میں آٹھ روپے فی کلو کمی کی گئی ہے قیمتوں کے اس اتار چڑھاؤ کے سبب صارفین ہی نہیں بلکہ دکاندار بھی تشویش میں مبتلا ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ برائلر مرغی کی قیمتوں کو مستقل بنیادوں پر کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہے،انہوں مطالبہ کیا کہ حکومت کوشش کرے کہ مرغی کے گوشت کی قیمت مزید کم ہو کیونکہ اب سستا پروٹین بھی عوام کی پہنچ سے باہر ہوتا جا رہا ہے۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں