پی آئی اے کا پائلٹ مسافر طیارہ لے کر بھارتی فضائی حدود میں داخل، کیا ہونیوالا ہے؟

لاہور (پی این آئی) موسم کی خرابی کے باعث پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کا مسافر طیارہ مسافروں کی سلامتی کی خاطر بھارت کی فضائی حدود میں داخل ہوگیا۔ پی آئی اے کی پرواز پی کے 306 جمعہ کے روز کراچی سے لاہور جا رہی تھی کہ راستے میں موسم خراب ہوگیا جس کے باعث کپتان کو بھارت کی فضائی حدود میں داخل ہونا پڑا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق بھارتی حدود میں داخلے سے قبل لاہور اور نئی دہلی میں ایئر ٹریفک کنٹرول سے اجازت طلب کی گئی۔ کلیئرنس ملنے پر طیارے کو بھارت کی فضائی حدود سے گزارا گیا۔ عالمی قوانین کے تحت خراب موسم یا ایمرجنسی کی صورت میں پرواز کو کسی بھی ملک کی طرف موڑا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close