سوموار کے دن بارش کی پیشنگوئی نے گرمی سے پریشان شہریوں کو خوش کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہےگا۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوااورگلگت بلتستان میں چند مقامات پرگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان۔پیر کے روز اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔پیر کے روز کشمیر میں موسم خشک /مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔پیرکے روز گلگت بلتستان میں چند مقامات پرگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ۔پیر کے روز صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم دیر، سوات، کوہستان،ایبٹ آباد، کوہاٹ، بنوں اورکرم میں آندھی اورگرج چمک کےساتھ کہیں کہیں پربارش کا امکان۔پیرکے روزصوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم کراچی میں صبح اوررات کے اوقات میں بونداباندی کی توقع۔پیرکے روز صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم بعد دوپہرڈی جی خان اور گردونواح میں تیز ہوائیں/ آندھی چلنے کا امکان ہے۔پیر کے روز صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم بارکھان ، ژوب اور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، بالائی سندھ ، پنجاب،شمال مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر): سندھ: لاڑکانہ 50 ، سکھر 20، دادو 15 ، روہڑی 13، جیکب آباد 02 ، پنجاب: رحیم یار خان 12 ، نارووال01، خیبر پختونخوا: میر کھنی 05، دروش، مالم جبہ 01 ، گلگت بلتستان: گوپس 04،اسکردو 01 اوربلوچستان: خضدار میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: سبی، نوکنڈی 43، دالبندین ،چھور،شہید بینظیر آباد، جوہر آباد اور ڈی آئی خان میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں