مظفرآباد / کوہالہ (پی این آئی) سردار عتیق احمد خان کی حلقہ کھاوڑہ پانچ میں دبنگ انٹری، مسلم لیگ ن کی بڑی وکٹ اڑالی، دھان گلی بگلوٹہ پہنچنے پر شاندار استقبال، پھولوں کی پتیاں نچھاور، پنڈال تک فلک شگاف نعروں کے ذریعے لایا گیا، مسلم لیگ ن کے راجہ لیاقت خاندان اور کارکنوں سمیت مسلم کانفرنس میں شامل ہوگئے، شمولیتی تقریب دھان گلی بگلوٹہ کے مقام پر منعقد کی گئی، شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ اللہ تعالی نے لوگوں کے دل مسلم کانفرنس کی طرف موڑ دیئے ہیں، آج مسلم لیگ ن کے اہم رہنماء کی شمولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ مسلم کانفرنس ریاست کی نظریاتی جماعت ہے اور لوگ اپنے گھر واپس آرہے ہیں، آزادکشمیر کے وزیراعظم سیاسی ہتھکنڈے استعما ل کرتے ہوئے عوام کو گمراہ کررہے ہیں، آزاد کشمیر کے انتخابات صرف حکومت قائم کرنے کیلئے منعقد نہیں کیے جاتے بلکہ انتخابات کا مقصد تحریک آزادی کے بیس کیمپ میں ایسا حکومتی ڈھانچہ قائم کرنا ہوتا ہے جو تحریک آزادی کشمیر کے لئے اپنی خدمات سرانجام دے، آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات و سیاست کا براہ راست تحریک آزادی کشمیر اور پاکستان کے حالات پراثر انداز ہوتے ہیں، یہاں کے وزیراعظم، وزراء اپنے سیاسی مقاصد حاصل کرنے کے لئے پاک فوج اور قومی اداروں کے خلاف بیان بازی کرتے ہیں جو کہ پاکستانی اور کشمیری عوام کے درمیان غلط فہمیاں پید ا کرنے کا سبب بن رہا ہے، مسلم کانفرنس و پی ٹی آئی ایک پیج ورک پر کام کررہے ہیں عمران خان نے مسئلہ کشمیر کو دنیا میں اجاگر کرنے کے لئے اپناکردار ادا کیا، مسلم کانفرنس نے بھی ہمیشہ مسئلہ کشمیر پر اپنا جاندار اور دو ٹوک موقف اپنائے رکھا، سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ جب کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ہندوستان نے تبدیل کی تو اس وقت آزاد کشمیر کے وزیراعظم برطانیہ کے سیر سپاٹے پر تھے، اور وہ 20 دن کے لگ بھگ برطانیہ میں قیام پذیر رہے، ان کا فرض بنتا تھا کہ وہ اپنا دور مختصر کرکے واپس آ کر ہندوستان کیخلاف کشمیریوں کا موقف بیان کرتے، برطانیہ میں بھی اپنا احتجاج ریکارڈ کر وا سکتے تھے، لیکن کشمیر کا مسئلہ انھیں اس وقت یاد نہیں آیا، محض سیاسی پوائنٹ کے طور پر مسئلہ کشمیر کو استعمال کررہے ہیں، باقی جتنے یہ کشمیریوں کے ہمدرد ہیں وہ سب جانتے ہیں، مسلم کانفرنس سے بڑا کشمیریوں کا ہمدرد کون ہو سکتا، مجاہد اول نے کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ دے کر کشمیریوں کو ان کی سمیت کا تعین کروا دیاتھا، آج ہم سب اس بات کی تائید و حمائت کرتے ہیں کہ کشمیر یوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور کشمیریوں کی آخری منزل پاکستان ہے، انھوں نے کہا کہ راجہ لیاقت اور ان کے خاندان کی شمولیت سے مسلم کانفرنس حلقہ کھاوڑہ سے جیت کا سہرا اپنے سر سجا چکی ہے، اس موقع پر راجہ لیاقت نے کہا کہ مسلم کانفرنس میں شامل ہو کر دلی طور پر سکون محسوس کررہا ہوں، مجھے دھوکہ دہی سے مسلم لیگ ن میں شامل کیاگیا تاہم مسلم لیگ ن نے نہ صرف کارکنوں بلکہ مسلم لیگی رہنماؤں کا بھی استحصال کیا ہے، مسلم کانفرنس میرا گھر ہے اور آج اس میں واپس آگیا ہوں، اب حلقہ کھاوڑہ کی ملکر تقدیر بدلیں گے، اس موقع پر نامزد امیدوار اسمبلی راجہ ثاقب مجید نے کہا کہ راجہ لیاقت ان کے ساتھ شامل ہون والے احباب کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس موقع پر مسلم کانفرنس میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے یہ ثابت کردیا کہ ریاست کے مسائل اورباوقار کارکنوں کا ٹھکانہ مسلم کانفرنس ہے، اب انشاء اللہ مسلم کانفرنس بھرپور طریقے سے کامیابیوں کی طرف گامزن ہے، 25 جولائی کو جعلی حکمران ڈھونڈنے سے نظر نہیں آئیں گے، میرٹ، گڈ گورننس کے نام پر جو کشمیری عوام کے ساتھ ان پانچ سالوں میں کھلواڑ کیاگیا وہی ان پانچ سالوں میں حکمرانوں کا ثمر ہوگا۔تقریب سے مسلم کانفرنس ضلع مظفرآباد کے نائب صدر میمونہ کیانی ایڈووکیٹ، جبار عباسی، راجہ طلعت صادق ودیگر نے بھی خطاب کیا، اس سے قبل سردار عتیق احمد خان جب پنڈال میں پہنچے تو ان کا فقید المثال استقبال کیاگیا، تقریب کے آغاز پر راجہ لیاقت نے قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کو روائتی پگڑی پہنائی، تقریب کے اختتام پر راجہ ثاقب مجید نے تمام مہمانوں کاشکریہ ادا کیا،اور اس عہد کا اظہار کیا کہ حلقہ کھاوڑہ کی تمام برادریاں ایک خاندان کی طرح ہیں او ر کھاوڑہ خوبصورت براریوں کا گلدستہ ہے آنے والا دور مسلم کانفرنس کا ہے اور کارکن حلقہ کھاوڑہ سمیت آزاد کشمیر بھر سے مسلم کانفرنس کے نامزد امیدواروں …
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں