تحریک انصاف دورِ حکومت میں بااثر شخصیات کے اربوں روپے کے قرضے معاف ہونے کا انکشاف

اسلام آباد(پی این آئی )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے دور حکومت میں بااثر شخصیات اور کمپنیوں کے کروڑوں روپے کا قرضے معاف ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے جس کی انسپیکشن رپورٹ سٹیٹ بینک نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کردی ہے۔سٹیٹ بینک کی انسپیکشن رپور ٹ کے مطابق سرکاری بینک کی جانب سے بعض کمپنیوں کو نوازنے کے لئے خلاف ضابطہ قرض معاف کئے گئے ہیں، چار بینکوں کی جانب سے ایک ارب 24کروڑ سے زائد قرض معاف کئے گئے ہیں ۔رپورٹ کے مطابق سرکاری بینک نے 28کیسز میں 27کروڑاور تین نجی بینکوں نے 97کروڑ معاف کئے ہیں۔ٓٓذرائع کا کہنا ہے کہ سٹیٹ بینک کی جانب سے سرکاری بینک کو ایکشن لینے کی ہدایت کردی گئی ہے اور ناکامی پر بھاری جرمانہ عائد ہوگا۔عوام مفاد کے پیش نظر قرض معاف کرنے کی رپورٹ قائمہ کمیٹی خزانہ میں جمع کرائی جائے گی۔وفاقی کابینہ سٹیٹ بینک انسپکشن رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد مزید کارروائی کی منظوری دے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں