پی ایس ایل، پلے آف مرحلے کیلئے پوائنٹس کے ساتھ رن ریٹ بھی ٹیموں کیلئے اہمیت اختیار کرگیا

ابوظہبی(آئی این پی)پاکستان سپر لیگ کے پلے آف مرحلے کے لئے پوائنٹس کے ساتھ رن ریٹ بھی ٹیموں کے لئے اہمیت اختیار کرگیا ہے۔پی ایس ایل سیزن6 کے پوائٹنس ٹیبل پر نظر دوڑائیں تو اسلام آباد یونائیٹڈ کی پوزیشن کو کوئی خطرہ نہیں ہے، اسلام آباد اب تک نو میچز کھیل کر 14 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سر فہرست ہے اور پلے آف کے لئے کوالیفائی کرچکی ہے۔پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے 10، دس پوائنٹس ہیں مگر بہتر رن ریٹ کی وجہ سے پشاور زلمی پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے جبکہ لاہور قلندر تیسرے نمبر پر موجود ہے، لاہور کا صرف ایک گروپ میچ باقی ہے، اگر وہ اس میں کامیابی حاصل کرلیتا ہے تو پشاور زلمی سے دوسری پوزیشن چھن جائے گی۔ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے آٹھ آٹھ پوائنٹس ہیں، اگر دونوں ٹیمیں مزید ایک میچ جیتیں تو چاروں ٹیموں کیپ وائنٹس برابر ہو جائیں گے پھر فیصلہ رن ریٹ پر ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close