گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس صرف ایک روپیہ مقرر کردی گئی

پشاور (پی این آئی) خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت نے چار ہزار سی سی تک کی گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس صرف ایک روپیہ مقرر کردی۔ خیبر پختونخوا کا 1108 ارب روپے کا بجٹ پیش کردیا گیا ہے۔ اپنی بجٹ تقریر کے دوران صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس ایک روپیہ مقرر کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ 600 سے 4000 سی سی تک کی نئی گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس ایک روپیہ مقرر کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close