لسبون(پی این آئی )سٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کے ایک ایکشن نے کوکا کولا کے شیئر گرادئیے۔تفصیلات کے مطابق یورو کپ کے میچ کے بعد پریس کانفرنس کے دوران سٹار فٹ بالر نے میز پر رکھی کوکا کولا کی دو بوتلیں ہٹادیں اور ان کی جگہ پانی کی بوتل اٹھا کر پرتگالی زبان میں کہا ’ایگوا‘۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ لوگوں کو کوکا کولا کے بجائے پانی پینے کی ترغیب دے رہے ہیں۔رونالڈو کے اس عمل کے بعد کوکا کولا کے شیئرز غیرمعمولی حد تک گرگئے اور سافٹ ڈرنک کی مارکیٹ ویلیو چار ارب ڈالرز کی کمی کے بعد 242 ارب ڈالر سے 238 ارب ڈالر پرچلی گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں