تجربہ کامیاب،نئی تاریخ رقم اب ایک منٹ کی بھی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی خوشخبری سنا دی گئی

لاہور (پی این آئی) نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی)نے ملکی تاریخ میں پہلی باراپنے ترسیلی نظام نیشنل پاور کنٹرول سنٹر(این پی سی سی) سے 11 جون 2021کو ریکارڈ 23633 میگاواٹ بجلی کی کامیابی سے ترسیل کی ۔ ترجمان این ٹی ڈی سی نے بتایا کہ گزشتہ سال 10 جون کو زیادہ سے زیادہ 18392 میگاواٹ بجلی کی ترسیل کی گئی جبکہ اس سال 18.4 فیصد یعنی 5241 میگاواٹ زیادہ بجلی ٹرانسمٹ کی گئی جو بلا شبہ پاور سیکٹر میں مثبت گروتھ کی نشاندہی کرتی ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ بجلی کی ترسیل کے دوران این ٹی ڈی سی کا پورا سسٹم ملک بھر میں مستحکم رہا۔ بجلی کی کامیاب اور ریکارڈ ترسیل پر وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر اور معاون خصوصی وزیراعظم برائے توانائی تابش گوہر نے این ٹی ڈی سی مینجمنٹ اور پوری ٹیم کو مبارک باددی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close