سندھ کے شہر پٹارومیں مسافر ٹرین کا ایک اور حادثہ

کراچی(پی این آئی)سندھ کے ضلع گھوٹکی میں ڈہرکی کے مقام پر بڑے ٹرین حادثے کے بعد بھی سندھ میں ریلوے کے حادثات کا سلسلہ رکا نہیں بلکہ اسی رفتار سے جاری ہے۔ اور اب ریلوے حکام کے مطابق پٹارو ریلوے اسٹیشن کے قریب مسافر ٹرین موہن جودڑو ایکسپریس کا انجن ٹریک سے اتر گیا۔ حکام کے مطابق لاڑکانہ سے کراچی آنے والی ٹرین کے 2 وہیل ٹریک سے اترے ہیں۔ریلوے حکام کا کہنا ہے حادثے کی شکار موہن جودڑو ایکسپریس کے انجن کو ٹریک پر لانے کے لیے کام شروع کردیا گیا۔ گزشتہ ہفتے گھوٹکی میں ٹرین کا بڑا حادثہ ہوا تھا، جس میں 63 مسافر جان کی بازی ہار گئے تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close