انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافہ

کراچی (آن لائن)انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں5پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید155.75روپے سے بڑھ کر155.80روپے اور قیمت فروخت155.85روپے سے بڑھ کر155.90روپے ہو گئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںڈالر کی قدر میں20پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید155.50روپے سے بڑھ کر 155.70روپے اور قیمت فروخت156.80روپے سے بڑھ کر 156روپے کی سطح پر پہنچ گئی ۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید188.50روپے اور قیمت فروخت 190روپے مستحکم رہی جب کہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید219روپے سے گھٹ کر218.50روپے اور قیمت فروخت220.50روپے سے گھٹ کر 220روپے ہو گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں