جمعہ، ہفتہ اور اتوار تین دن چھٹی ہو گی، بڑا اعلان کر دیا گیا

پشاور(پی این آئی) خیبرپختونخوا میں پرائمری اور مڈل اسکولوں میں جمعے اور ہفتے کی چھٹی دے دی گئی، ہائیرسیکنڈری اسکول کے اوقات کار صبح 7 سے 10 بجے تک ہوں گے، نئے اوقات کا اطلاق تمام سرکاری ونجی اسکولوں پر ہوگا۔ اعلامیہ محکمہ تعلیم خیبرپختونخواہ کے مطابق محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے ہائی اور ہائرسیکنڈری اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کردئیے ہیں۔ہائیرسیکنڈری اسکول کے اوقات کار صبح 7 سے 10 بجے تک مقرر کردیے ہیں۔ اسی طرح پرائمری و مڈل اسکولوں کو جمعے اور ہفتے کو دو چھٹیاں دے دی گئی۔ چھٹیاں گرمی کی شدت کے باعث کی گئی ہیں، پرائمری اور مڈل اسکولوں کو کھولنے سے متعلق فیصلہ اتوار کو کیا جائے گا، تاہم نئے اوقات کا اطلاق تمام سرکاری ونجی اسکولوں پر ہوگا۔اسی طرح نویں سے 12 ویں تک کلاسز میں وہی مضامین پڑھائے جائیں جن کا امتحان لیا جائے گا۔دوسری جانب گرمی کی شدت میں اضافے اور سکولوں میں بچوں کے بے ہوش ہونے کے واقعات کے بعد پنجاب بھر کے سرکاری ونجی سکولوں کے لیے نئے اوقات کار جاری کردیے گئے، سکول صبح سات بجے لگیں گے اور ساڑھے گیارہ بجے چھٹی ہوگی۔ صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے ٹویٹر پر جاری پیغام میں پنجاب بھر کے تمام سکولوں کیلئے نئے اوقات کار کا اعلان کیا۔ محکمہ تعلیم سندھ نے بھی دسویں اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات سے متعلق حکمت عملی واضح کردی ہے، دسویں جماعت کے امتحانات 5 جولائی سے لیے جائیں گے اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 26 جولائی سے لیے جائیں گے۔رواں سال صرف اختیاری مضامین کا امتحان لیا جائے گا۔ امتحانات پڑھائے گئے 60 فیصد سلیبس کے تحت لیا جائے گا۔ پیپرز کا دورانیہ 2 گھنٹے ہوگا، پرچے میں ایم سی کیوز 50 فیصد، مختصر سوالات 30 فیصد اور 20 فیصد مکمل سوالات کرنے ہوں گے۔ رواں سال پریکٹیکلز نہیں لیے جائیں گے۔تمام تدریسی اور غیرتدریسی عملے کی کورونا ویکسی نیشن لازمی قرار دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں