درجنوں پاکستانی قیدیوں کو سعودی جیلوں سے رہا کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی )سعودی عرب میں تعینات پاکستانی سفیر نے بتایا ہے کہ رمضان المبارک سے لے کر اب تک سعودی حکومت نے 49پاکستانیوں کو جیلوں سے رہا کر دیا ہے ۔ سعودی اخبار کی رپورٹ کے مطابق منگل کو پاکستانی فلاحی کام کرنے والی شخصیات کی طرف سے قیدیوں کے ایما پر ہرجانے کی رقم ادا کرنے پر بلال اکبر نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’حق خاص کے چار مزید کیسز کو حل کر لیا گیا ہے۔‘انہوں نے منگل کو رات گئے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ 14 اپریل کو ’رمضان کے آغاز سے اب تک 49 پاکستانی قیدی رہا ہو چکے ہیں اور مزید 53 کیسز حل ہونا باقی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ مئی میں وفاقی وزیر داخلہ وزیر شیخ رشید نے کہاتھا کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورے میں ہونے والے معاہدوں کے بعد سعودی عرب کی جیلوں میں موجود گیارہ سو قیدیوں کو پاکستان واپس جا رہے ہیں۔ یہ قیدی اپنی سزا کا بڑا حصہ کاٹ چکے ہیں اور تھوڑی قید رہ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ’سعودی جیلوں میں وہ پاکستانی قیدی جو سنگین جرائم میں نہیں ہیں انہیں ہم واپس لے جانے کے لیے تیار ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close