مولانا طارق جمیل شدید صدمے سے دو چار

لاہور (پی این آئی) ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل گذشتہ دو روز سے شدیدصدمے، دکھ اور رنج میں مبتلا ہیں، مولانا طارق جمیل کوسندھ کے ضلع گھوٹکی کے شہر ڈہرکی میں پیش آنے والے افسوسناک ٹرین حادثے پر شدید دُکھ ہے۔ اس حوالے سے مولانا طارق جمیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈہرکی ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے خصوصی پیغام جاری کیاہے۔ج

س میںانہوں نےگھوٹکی میں پیش آنے والے خوفناک ٹرین حادثے اور انسانی جانوں کے ضیاع پر دل بہت غمگین ہے۔مولانا طارق جمیل نے مرحومین کے لیے دُعا کرتے ہوئے لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ جاں بحق ہونے والے افراد کو جنت الفردوس میں جگہ دے۔اللّہ تعالیٰ جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close