پاکستان میں مثبت کورونا کیسز کی شرح کتنی گر گئی؟ اچھی خبریں آنے لگیں

اسلام آباد(پی این آئی) ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے کہا ہے کہ حکومت کے بروقت اقدام سے کورونا وائرس کی شرح3.1فیصد تک گر گئی ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ کورونا کی شرح تین اشاریہ ایک فیصد تک گرگئی اور یہ اب تک کی وبا کے دوران سب سے کم شرح ہے۔انہوں نے لکھا کہ ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد47ہزار764ہے،خوشی ہے پاکستان کورونا وبا سے نمٹتے ہوئے کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے کہا ہے کہ حکومت کے بروقت اقدام سے کورونا وائرس کی شرح3.1فیصد تک گر گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں