2023میں کس کی حکومت آئیگی؟ پیشنگوئی نے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی

ملتان ( پی این آئی )وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ لوگ ایم این اے اور وزیر بننا چاہتے ہیں تاہم میں ان لالچوں سے بالا تر ہوگیا ہوں، 2023کے الیکشن میں بھی پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) حکومت بنائے گی ، یہ میری پیشن گوئی ہے سب لکھ لیں۔نجی ٹی وی کے مطابق ملتان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئےشاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 36 سال مسلسل سیاست کی اور اپنا دامن صاف رکھا ،جب کہ لوگ ایم این اے اور وزیر بننا چاہتے ہیں تاہم میں ان لالچوں سے بالا تر ہوگیا ہوں، اب سیاست صرف بڑے مقصد کے لیے کروں گا، ذاتی مفاد کے لیے سیاست نہیں کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ساتھ تین مرتبہ خانہ کعبہ اورتین مرتبہ آقائے دوجہاںﷺ کے حجرے میں گیا ہوں، مجھ میں کوئی خوبی نہیں ہے یہ سب میرے مالک کا کرم ہے، پی ٹی آئی میں عمران خان کی حیثیت پیپلز پارٹی میں ذوالفقار علی بھٹو کی طرح ہے، عمران خان جب شوکت خانم اور نمل کے لیے نکلے تو انہیں پتہ چلا کہ لوگ گلے سڑے نظام سے تنگ آ چکے ہیں، ایک دور تھا جب عمران خان کی پارٹی کا ٹکٹ کوئی نہیں لیتا تھا جب کہ 2023ء کے الیکشن میں بھی اونٹ اسی کروٹ بیٹھے گا، یہ میری پیشین گوئی ہے سب لکھ لیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close