لگژری گاڑی کے مالک نے پولیس اہلکار کو کچل دیا‎

اسلام آباد(پی این آئی)لاہور میں کینال روڈ پر لگژری گاڑی کی ٹکر اور آگ لگنے کے واقع کا مقدمہ سول لائنز تھانے میں درج کر لیا گیا، سارے معاملے کی تفصیلات بھی سامنے آ گئی ہیں ۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کا معاملہ دراصل مال روڈ پر کمرہ لینے سے شروع ہوا ، گاڑی مالک نے ہوٹل میں کمرہ لینے کیلئے خودکو سیکیورٹی ادارے کا افسر بتایا ، عملے نے پولیس کو اطلاع کی تو پولیس موقع پہنچی اور جھوٹ بولنے پر گاڑی مالک کو تھانے لے جارہے تھے اور اس کے ساتھ گاڑی میں ہیڈ کانسٹیبل منور خان موجود تھے ، ملزم نے راستے میں اچانک گاڑی بھگا دی اور گاڑی میں موجود ہیڈ کانسٹیبل منور خان کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی ، گاڑی جب مسلم ٹائون پہنچی تو ملزم نے خود گاڑی دیوار سے ٹکرا دی ، کانسٹیبل منور کو گاڑی سے دھکا دے کر نیچے دے دیا ، پولیس نے سارے معاملے کا مقدمہ تھانہ سول لائنز میں درج کر لیاہے ۔ مقدمہ منور خان کی مدعیت میں اقدام قتل ، اغواسمیت متعدد دفعات کے تحت درج کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close