دو حکومتوں کی مخالفت کے باوجود مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار حلقہ باچھوٹ میں کامیابی حاصل کی، رہنماؤں کا اظہار خیال

راولاکوٹ (پی این آئی) حلقہ پاچھوٹ مسلم کانفرنس کا گڑھ، دو حکومتوں کی مخالفت کے باوجود سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار سیاب خالد نے اس حلقہ سے کامیابی حاصل کرکے ثابت کردیا تھا کہ نہ ہی مرکزی حکومت کچھ کر سکتی ہے اور نہ ہی کسی کے جماعت چھوڑجانے سے کوئی فرق پڑتا ہے، جماعت اور پارٹی کے وہ کارکن جو نظریات رکھتے ہیں وہ اقتدار کی حوس نہیں رکھتے، اس حلقہ کے عوام نے ہمیشہ ریاستی جماعت کے حق میں فیصلہ دیا،مسلم کانفرنس حلقہ کے عوام کی بے حد مشکور ہے، مسلم کانفرنس ایل اے 22 پاچھیوٹ پونچھ پانچ نے سپریم ہیڈ مسلم کانفرنس سردار سکندر حیات خان، قائد سردار عتیق احمد خان، صدر جماعت مرزاء محمد شفیق جرال کی قیادت پر اعتماد کااظہار کرتے ہوئے ٹکٹ کے درخواست جمع کروانے والے امیدواروں میں سے کسی کو فوری ٹکٹ جاری کرنے اور کسی اتحاد کی صورت میں اس حلقہ کواوپن نہ چھوڑنے کا مطالبہ کیا ہے۔مسلم کانفرنس حلقہ 22 کا مشاورتی اجلاس جمعرات کو راولاکوٹ میں منعقد ہوا جس میں سردار صغیر چغتائی کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے بعد پیدا ہونے صورتحال پر غور کیا گیا۔اجلاس میں ٹکٹ کے امیدواران سردا طاہر اکرم ایڈووکیٹ، سردار نشاط اکبر،کلیم ارباب،ریحانہ خان، سردار طاہر سلطان،صدر حلقہ سردار لیاقت خان،سینیر رہنماؤں سردار ارشاد،منظور چغتائی، منظور کیانی،سردار منورانقلابی،سردار عامر عنصر خان،سردار آزاد،اورنگ زیب عباسی،سردار عظمان فدا،سردار شمشاد نظامی، احتشام کیانی،اعجاز عباسی،ساجد رزاق،منظور عاصم،آصف مجید،افراہیم عباسی،اسلم کیانی،سلیم کیانی،سردار الطاف،سردار زاہد اشرف،سردار عبدالروف،محمد رفیق،نیئر صدیق،سردار باسط حنیف،محمد عباس،سردار زاہد،واجد حنیف،نثار طاہر،سردار عارف،سردار رضوان،خلیل خان،عثمان خان،حاجی نزیر،حافظ گلزار،سردار ندیم اکرم، آصف مجید،اجمل رانٹوی،صوبیدار بشیر،سردار شوکت ایڈووکیٹ نے خطاب کیا۔اجلاس میں منظور کی گئی قرارداد میں کہا گیا کہ مسلم کانفرس کے تمام عہدیداران اور کارکنان اپنی جماعت کے ساتھ کھڑے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close