سرکاری ملازمت حاصل کرنے کیلئے عمر کی حد میں 15سال کا اضافہ کر دیاگیا

لاہور(پی این آئی) پنجاب حکومت نے معذور افراد کے لیے سرکاری ملازمت کے لیے عمر کی حد میں 15 سال کا اضافہ کردیا۔ اب پنجاب میں 45 سال کی عمر تک کے خصوصی افراد سرکاری ملازمت حاصل کرنے کے اہل ہوں گے جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ ڈیلی ویجر خصوصی افراد کو مستقل کرنے میں ان کی عمر رکاوٹ تھی، وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ فیصلہ خصوصی افرادکے وسیع تر مفاد میں کیا ہے۔ پنجاب حکومت نے معذور افراد کے لیے سرکاری ملازمت کے لیے عمر کی حد میں 15 سال کا اضافہ کردیا۔ اب پنجاب میں 45 سال کی عمر تک کے خصوصی افراد سرکاری ملازمت حاصل کرنے کے اہل ہوں گے جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close