ایمازون کیساتھ کاروبار کا آغاز کیسے کریں؟ حکومت نے خواہشمندوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

لاہور(پی این آئی )حکومت نےچھوٹی اور درمیانے درجے کی کمپنیوں کو ایمیزون پر کاروبار کرنے کے قابل بنانے کیلیے تربیتی پروگرام کروانے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق زارت صنعت کے ادارے سمیڈا چھوٹی اور درمیانے درجے کی کمپنیوں کو ایمیزون پر کاروبار کے حوالے سے تربیت فراہم کرے گی۔حکومت کی جانب سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو ایمیزون پر اپنی مصنوعات فروخت کرنے کے قابل بنانے کے لیے پالیسی بنالی گئی ہے۔ جس سے کاروبار ایمیزون پر اپنی مصنوعات فروخت کر کے زیادہ منافع کماسکیں گے۔ ای کامرس ماہرین کے مطابق ایمیزون کے پلیٹ فارم پر کاروبار کرنے کے لیے پاکستانی کمپنیوں کو پوری تیاری کرنی ہوگی، تاکہ وہ ایمیزون پر با آسانی کاروبار کرسکیں۔واضح رہے کہ چند روز قبل ایمزون کی جانب سے پاکستانی کمپنیوں کو ایمیزون پر کاروبار کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close