ترین گروپ کھل کر لڑنے کیلئے تیار، جہانگیر ترین نے نذیر چوہان کو تھپکی دیدی

لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے اپنے گروپ کے رکن نذیر چوہان کو ان کے خلاف کیس کو بھرپور انداز میں لڑنے کی ہدایت کردی۔جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر ہم خیال گروپ کا اجلاس ہوا جس میں ترین گروپ کے ارکان کو جہانگیرترین کیسزپربریفنگ دی گئی اور اس دوران وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کی جانب سے نذیر چوہان کے خلاف مقدمے پر بھی مشاورت کی گئی۔ہم خیال گروپ کے سربراہ جہانگیر ترین نے نذیر چوہان کو کیس قانونی محاذ پربھرپورانداز میں لڑنے کی ہدایت کی ہے۔دوسری جانب لاہور کی عدالت میں پیشی کے بعد جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ نذیر چوہان پر مقدمے سے بات بگڑی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close