حکومت کسی قسم کی مداخلت نہ کرے، آزاد کشمیر الیکشن میں پیپلز پارٹی میدان میں آ گئی

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف حکومت کی جانب سے کورونا کا بہانہ بنا کر آزاد کشمیر میں عام انتخابات کو ملتوی کرانے کی سوچ مسترد کرتے ہیں، پیپلز پارٹی وقت کے مطابق صاف، شفاف انتخابات کا مطالبہ کرتی ہے،تحریک انصا فکو آزاد کشمیر میں اپنی ساکھ کھو چکی ہے اور شکست نظر آرہی ہے،اس لئے انتخابات ملتوی کر کے وفاداریاں تبدیل کر رہی ہے۔پیر کو رہنما پیپلز پارٹی و سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر میں عام نتخابات کااعلان ہو چکا ہے اور موجودہ حکومت کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں شکست نظر آرہی ہے، حکومت آزاد کشمیر میں انتخابات ملتوی کر کے وفاداریاں تبدیل کرا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جمہوریت کی نفی کررہی ہے اور فیئر پلاننگ گرائونڈ ہر کسی فراہم نہیں کر رہی ہے، حکومت اپنی ساکھ کھو چکی ہے اس لئے اس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے، اگر حکومت سمجھتی ہے کہ وہ مقبول جماعت ہے تو شفافیت قائم کرے۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ وفاداریاں تبدیل کرانا الیکشن پروسیس پر بہت بڑا دھبہ ہے،پری بول دھاندلی کے ساتھ ساتھ ٹیکنیکل دھاندلی کی جا رہی ہے اورزبردستی لوگوں کو مجبور کر کے حکومتی جماعت میں شامل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کا کہ حکومت اپنی ساکھ کھو چکی ہے اس لئے اسے حربے استعمال کر رہی ہے اور ہار کو تسلیم کرلیا یقین کرلیا ہے کہ آزاد کشمیر کے لوگوں پر اعتماد نہیں، الیکشن نہیں جیت سکتے ہیں ۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ حکومت جو کچھ آزاد کشمیر الیکشن میں کر رہی ہے اس کا خمیازہ انہیں بھگتنا پڑے گا، حکومت سے کہتے ہیں کہ باز آ جائیں، راستے درست کرلیں، آزاد کشمیر صاف، شفاف اور غیر جانبدارانہ الیکشن چاہتے ، حکومت کسی قسم کی مداخلت نہ کرے، کشمیر کے لوگ اپنی مرضی سے آزاد ہو کر ووٹ ڈالیں، ان کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے، پیپلز پارٹی وقت پر انتخابات کا مطالبہ کرتی ہے اور حکومت کی جانب سے کورونا کا بہانہ بنا کر انتخابات ملتوی کرنے کی سوچ کو مسترد کرتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close